آندھراپردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے اسمبلی میں نندیال کے رکن
اسمبلی بھوما ناگی ریڈی کو خراج پیش کیا جن کی دو دن قبل دل کا دورہ پڑنے
سے موت ہوگئی تھی ۔چندرا بابو نے اسمبلی میں تعزیتی قرارداد
کے موقع پر کہا کہ بھوما ناگی
ریڈی نے 1992 میں رکن اسمبلی کے طور پر الہ گڈہ اسمبلی حلقہ سے تلگودیشم کے
ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی ۔چندرا بابو نے کہا کہ انہوں نے بھوما ناگی ریڈی کی زندگی بچانے ہر ممکن کوشش کی تھی ۔